پاکستان خطے میں مرکزی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا اعتراف

پاکستان نے کہنی مار کر بھارت کو پورے افغان امن عمل سے باہر نکال د یا۔پاکستان، روس، چین اور امریکا کے ساتھ پورے عمل کے مرکزی سٹیج پر بیٹھا ہوا ہے۔ٹائمز آف انڈیا نے افغان عمل سے بھارت کے مکمل انخراج پر مضمون شائع کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 جولائی 2019 11:20

پاکستان خطے میں مرکزی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا اعتراف
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جولائی 2019ء) پاکستان نے سفارتی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔بھارت افغان عمل میں پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا نے افغان عمل سے بھارت کے مکمل انخراج پر مضمون شائع کر دیا۔رپورٹ میں بھارت نے نہ صرف پاکستان کی خطے میں اہمیت کا اعتراف کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ بھارت کو افغان امن مذاکرات سے الگ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان نے انڈیا کو پورے افغان عمل سے نکال باہر کیا ہے۔اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے باوجود بھارت افغان عمل سے مکمل طور پر باہر ہو گیا۔ پاکستان نے کہنی مار کر بھارت کو پورے افغان امن عمل سے باہر نکال د یا۔

(جاری ہے)

پاکستان، روس، چین اور امریکا کے ساتھ پورے عمل کے مرکزی سٹیج پر بیٹھا ہوا ہے۔

گہرے مفادات کے باجود بھارت کے وجود کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا۔امریکی وزیر خارجہ کی نئی دہلی پر بھارت نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔بھارتی سرکار نے زلمے خلیل زاد ، روسی حکام کے سامنے بھی نقطہ نظر رکھا۔18 سال کے دوران بھارت سرکار نے افغانستان کے اندر بھاری سرمایہ کاری کی۔پاکستان صورتحال سے مطمئن اور مکمل طور پر خوش دکھائی دے رہا ہے۔

پورے افغان عمل میں بھارت دکھائی نہیں دیتا۔امن میں نہ ہی بھارت کے تحفظات کا کوئی نشان ملتا ہے۔امریکا،اس کے اتحادی سعودی عرب،امارات، قطر پاکستان کی امداد کر رہے ہیں۔آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان خطے میں مرکزی حیثیت اختیار کر گیا ہے ۔پاکستان کی خطے میں جغرافیائی اور سیاسی حیثیت مستحکم ہوئی ہے۔جب کہ افغانستان کے سیاسی مستقبل میں بھارت کا کردار ختم ہو رہا ہے۔بھارتی میڈیا نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکہ بھی اپنے لیے پریشان کن قرار دے دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں