بزدل مودی کشمیر یوں کے جذبہ سے خوفزدہ ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے،آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ہر لحاظ سے ملکی مفاد میں ہے،حکومت اور افواج پاکستان ایک پیج پر ہیں، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

منگل 20 اگست 2019 23:17

بزدل مودی کشمیر یوں کے جذبہ سے خوفزدہ ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے،آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ہر لحاظ سے ملکی مفاد میں ہے،حکومت اور افواج پاکستان ایک پیج پر ہیں، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور
لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بزدل مودی کشمیر یوں کے جذبہ سے خوفزدہ ہے اسی لیے کر فیوختم نہیں کر رہا،کر فیو کے خاتمے سے لاکھوں بھارتی فوجی بھی کشمیریوں کا سامنا نہیں کر سکیں گے ،آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ہر لحاظ سے ملکی مفاد میں ہے ،اپوزیشن سمیت کسی کو اس معاملے پر سیاست نہیں کر نی چاہیے ،حکومت اور افواج پاکستان ایک پیج پر ہیں اور کشمیر میں انسانی حقوق اور کشمیر یوں کے قتل عام کا معاملہ پوری دنیا میں اٹھایا جارہاہے کسی صورت کشمیر یوںکو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وہ منگل کے روز پاکستان تحر یک انصاف رکن عرفان عارف عرف شانو بٹ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چیئر مین واسا شیخ امتیاز احمد ،تحر یک انصاف کے مر کزی رکن عبد الکر یم ،چیئر مین ایکسائز عثمان حمزہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ د وٹوک الفاظ میں یہ کہہ چکے ہیں کہ مسئلہ کشمیرکے معاملے پر ہم آخری حد تک جانے کو تیار ہیں ، اس لیے ہم کشمیری عوام کو اس بات کا مکمل یقین دلاتے ہیں کہ ان کی سیاسی اورسفارتی سمیت ہر طر ح کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے اور بھارت کو بھی پوری دنیا میں بے نقاب کر یں گے۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت کے ساتھ معاملات اور کشمیر کی موجودہ صورتحال سمیت پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز ہیں جن کی وجہ سے آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا فیصلہ بالکل درست ہے۔ ایک سوال کے جواب میں گور نرچوہدری محمدسرور نے کہا کہ کشمیر میں دو ہفتوں سے جاری کر فیو اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام نے بھی آرٹیکل370کے خاتمے کے بھارتی فیصلے کو تسلیم نہیں کیا اور وہ اس کے خلاف سخت موقف اپنا ئے ہوئے ہیں اور ہم بھی کشمیر یوں کے موقف کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے لاکھوں فوجی اور کر فیو کشمیر یوں کے جذبے کو ختم نہیں کر سکتا اور انشاء اللہ جب بھی کرفیو ختم ہوگا ،کشمیر یوں کے جذبے کو پوری دنیا دیکھے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں ہی نہیں انسانیت کا بھی قتل عام کر رہا ہے اور ہم آج بھی یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہی حل کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں