ق*مسئلہ کشمیر پر پاکستانی خارجہ پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے : حافظ عبدالغفار روپڑی

ھ*مسئلہ کشمیر سمیت دیگر معاملات میں سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے

بدھ 21 اگست 2019 21:20

ّلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) کشمیر صرف پاکستان کا نہیں، پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا دوست اور محسن ہونے کا حق ادا کیا۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے دورس نتائج حاصل ہونگے۔ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا پشت بان رہا ہے اور آسمانی آفات سمیت دیگر مشکل مراحل میں سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ڈٹ کر ساتھ دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا پروفیسر عبدالمجید، مولانا شکیل الرحمن ناصر و دیگر رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ حافظ عبدالغفار روپڑی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر سمیت دیگر معاملات میں سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا آیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب نے اس بات کا عملی مظاہرہ گذشتہ سالوں میں او آئی سی سمیت دیگر کئی فورمز پر کشمیریوں کے فیصلے کو ترجیح دینے کی حمایت کرتے ہوئے کیا۔

مولانا شکیل الرحمن ناصر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کا ظلم و ستم اور بھارتی ریاستی دہشت گردی تمام حدود عبور کر چکی ہے۔ غ*مقبوضہ کشمیر کے محصور اور مجبور عوام کو بھارتی جارحیت سے نجات دلانے کیلئے پاکستان سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی خارجہ پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے۔بھارت کے حالیہ اقدام کے جواب میں ایک سرگرم اور موثر جواب کی ضرورت ہے۔

ہمیں بیانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ بے تُکی مفاہمت کی بجائے بجائے ٹھوس پالیسی پر جب تک ہم خود عمل پیرا نہیں ہونگے تب تک کسی بھی دارالحکومت سے کوئی بھی مثبت پالیسی ردِعمل نہیں آئے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک حکومت، اپوزیشن اور علماء کرام پر مبنی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو مختلف اسلامی ممالک کے سربراہان کو کشمیر میں جاری بھارتی بربریت بارے بریفنگ دے اور انہیں بھارتی ظلم و ستم روکنے کیلئے دبائو ڈالنے پر قائل کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقوق انسانیت کی علمبردار تنظیموں سمیت پوری عالمی برادری بھارت کو ظلم و بربریت سے روک کر اپنا اخلاقی اور انسانی فریضہ انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اور حق خود ارادیت کشمیریوں کا پیدائشی اور بنیادی حق ہے جسے بھارت سمیت دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں سے چھین نہیں سکتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں