وزیراعظم عمرا ن خان سے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور کشمیر ایشو سرفہرست رہا، دونوں رہنماؤں میں ملاقات جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل میں ناشتے کی میز پر ہوئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 ستمبر 2019 17:49

وزیراعظم عمرا ن خان سے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات
نیو یارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمرا ن خان سے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات ہوئی،جس میں دوطرفہ تعلقات اور کشمیر ایشو سرفہرست رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان سے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے درمیان جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔ سے ملاقات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات اور کشمیر ایشوپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی برطانوی وزیراعظم جانسن سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان روزویلٹ ہوٹل میں ناشتے کی میز پر ملاقات ہوئی۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا پر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی آج امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات اہم ہے، صدرٹرمپ پہلے ہی کشمیر پرثالثی کی پیش کش کرچکے ہیں اور گزشتہ روز مودی سے ملاقات بھی ان کی ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے 24 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے استقبالیے میں شرکت کریں گے اور امریکی سرمایہ کاروں اور ہیومین رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کریں گے جبکہ اسی دن عمران خان امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے ، اسی روز مصر، ایتھوپیا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور 27 ستمبر کوہی نیویارک میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

واضح رہے 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی تھی۔ صدرٹرمپ نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کشمیر کے تنازع پر ثالثی کی درخواست کی تھی تاہم بھارت میں امریکی صدر کے بیان پر ہنگامہ آرائی کے بعد مودی سرکار نے صدرٹرمپ کے بیان کی تردید کردی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں