مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو روکنے والے واحد سیاستدان کا نام سامنے آ گیا

ایک ہی شخص ایسا ہے جو مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھا سکتا ہے اور ان سے ملاقات کر سکتا ہے جس کا نام چوہدری شجاعت حسین ہے۔ عارف نظامی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 اکتوبر 2019 11:03

مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو روکنے والے واحد سیاستدان کا نام سامنے آ گیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اکتوبر2019ء) مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو کون روک سکتا ہے ؟ سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے بڑی سیاسی شخصیت کا نام بتا دیا ،سینئر تجزیہ کار عارف نظامی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود صرف ایک شخص ہی مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذاکرات کر سکتا ہے اور اس کا نام ہے چوہدری شجاعت حسین۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور سینئیر تجزیہ نگار عارف نظامی کا کہنا ہے کہ اگرچہ وزیراعظم عمران خان دھرنے کے حوالے سے زیادی سنجیدہ نہیں ہیں۔

تاہم وزیراعظم کے اتحادیوں میں ایک ہی شخص ہے جو مولانا کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھا سکتا ہے اور ان سے ملاقات کر کے بات کر سکتا ہے جس کا نام چوہدری شجاعت حسین ہے،اسی لیے سب بھاگے بھاگے ان کے پاس جا رہے ہیں۔جب کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے حکومت کو آزادی مارچ سے دانشمندی سے نمٹنے کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چودھری برادران سے ملاقات کی۔

جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے چودھری برادران کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوھری پرویزالٰہی، چودھری شافع حسین اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ان کی طویل عمر کی دعا کی۔

چودھری شجاعت حسین نے حکومت کو آزادی مارچ سے دانشمندی سے نمٹنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنا ہرسیاسی جماعت کا حق ہے۔ کسی بھی وقت حکومت معاملہ فہمی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے۔ چودھری شجاعت نے آزادی مارچ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو آزادی مارچ سے دانشمندی سے نمٹنا ہوگا۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے جائیں۔

مولانا فضل الرحمان سے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔ واضح رہے مرکزی رہنماء پی ٹی آئی جیانگیر ترین مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور حکومت کے خلاف تحریک کو ناکام بنانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کی۔ جس میں آزادی مارچ سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں