وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نواز شریف کے علاج کیلیے خون سپیشلسٹ ڈاکٹرطاہرشمسی کو کراچی سے بلوا لیا گیا

ڈاکٹر طاہر شمسی نواز شریف کے ساتھ والے کمرے میں موجود، سابق وزیراعظم کی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں: سینئیر صحافی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 23 اکتوبر 2019 23:08

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نواز شریف کے علاج کیلیے خون سپیشلسٹ ڈاکٹرطاہرشمسی کو کراچی سے بلوا لیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نواز شریف کے علاج کیلیے خون سپیشلسٹ ڈاکٹرطاہرشمسی کو کراچی سے بلوا لیا گیا ہے۔ سینئیر صحافی ارشاد بھٹی کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی نواز شریف کے ساتھ والے کمرے میں موجود ہیں اور سابق وزیراعظم کی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف سروسز ہسپتال میں موجود ہیں اور انکا علاج کیا جارہا ہے اس حوالے سے احسن اقبال نے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’’انسانیت کا تقاضہ ہے کہ مریم نواز کو عدالت سے واپسی پر والد سے ملنے کی اجازت دی جائے‘‘۔

 
 اس کے جواب میں سینئیر صحافی نے کہا کہ ’’انسانیت کا تقاضہ پورا ہوا اور مریم نواز کو میڈیکل گراؤنڈ پر کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لایا گیا، ہسپتال میں میاں صاحب کے بالکل ساتھ والا کمرہ مریم نواز کیلئے تیار ہو چکا اور یہ بھی سن لیں آپکے ظالم نیب کے 5 بندے آج میاں صاحب کو پانچ بوتل O پازیٹو خون دے کر جا چکے ہیں‘‘۔

(جاری ہے)

 
 
 انہوں نے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ ’’یہ بھی سن لیں کہ ظالم عمران خان کی ہدائیت پرظالم پنجاب حکومت کراچی سےخون سپیشلسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی کو منگوا چکی ہے، ڈاکٹرشمسی نوازشریف کوچیک کر کےاس وقت سروسز ہسپتال میں میاں صاحب کےساتھ والےکمرے میں بیٹھےمیاں صاحب کی رپورٹس چیک کررہے ہیں۔ ہوسکےتوحکومت کاشکریہ اداکردیں۔

ویسےتوقع تو نہیں ہے‘‘۔
 
 دوسری جانب سینئیر صحافی کامران خان نے حکومتی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دو حکومتی شخصیات نے انہیں کنفرم کیا کہ نواز شریف کی صحت تشویش ناک ہے۔ کامران خان نے بتایا ہے کہ انہین 2اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے انہیں بتایا ہے کہ اگر اگلے24 گھنٹوں میں میاں نواز شریف کے جسم میں پلیٹ لیٹس خود بننا شروع نہ ہوئے اور مرض بھی پتا نہ چلا تو نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں