شوگر کمیشن کی رپورٹ شہباز شریف اور ان کے وفا دار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف چارج شیٹ ہے‘کمیشن کی سفارشات کے مطابق کریمینل انوسٹی گیشن اورکیسز بھی آگے بڑھیں گے‘ لگتا ہے ملک میں صرف شاہد خاقان لائق ہیں جو اپنے مالک کے ساتھ وفادارہیں، اگر وہ کمیشن کی رپورٹ پڑھ لیتے تو یہ باتیں نہیں کرتے۔معاون خصوصی برائے احتساب
اتوار 31 مئی 2020 01:20
(جاری ہے)
(ن) لیگ والے رپورٹ پر قوم کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، شاہد خاقان عباسی رپورٹ کے معاملے پر تواتر سے جھوٹ بول رہے ہیں، چینی کمیشن کے 12 سے 13 ٹی او آرز تھے، کمیشن کے ایک ٹی او آر میں تھا کہ قیمتیں کیوں بڑھیں۔
واضح لکھا ہے کہ جس وقت برآمد کی اجازت دی گئی اس وقت ملک میں چینی سرپلس تھی، کمیشن کہہ رہا ہے قیمتیں بڑھنے کی وجہ سٹے والوں کا شوگر ملز سے گٹھ جوڑ ہے،۔انہوں نے کہا کہ کمیشن نے تحریری طور پر دو مرتبہ سندھ کے وزیراعلی کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں، ای سی سی کے رکن اسد عمر نے بھی پیش ہو کر تمام سوالات کے جواب دئیے۔انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کو چارج شیٹ پر سوالات کا جواب دینا ہوگا، شاہد خاقان نے 20 ارب کی سبسڈی 24 گھنٹے کے نوٹس پر برآمد کیلئے دی، انہوں نے بطور وزیراعظم نام نہاد خادم اعلیٰ سلیمان شہباز کی ایما ء پر سبسڈی دی۔شہزاد اکبر نے کمیشن رپورٹ کے پیرا 209 کا حوالہ دے کر کہا کہ شاہد خاقان عباسی سبسڈی کے حق میں کوئی جواب دے سکے اور نہ ہی کوئی دستاویز پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی جن کا ملازم ہے ان کی ایماء پر 18-2017ء میں سبسڈی دی، ثابت ہوا ایک شخص مالک کا اتنا وفادار ہے کہ اس کے بھتیجے کے حکم پر فوری عمل کرتا ہے۔شاہد خاقان عباسی کے دورمیں چینی وافر تھی لیکن برآمدکی بجائے اس پر سبسڈ ی دی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے ای سی سی کی منظوری کے بعد چینی کو برآمد کرنے کی اجازت دی تھی نا کہ سبسڈی کی۔انہوںنے بتایا کہ العربیہ شوگر مل کے 25 فیصد شیئرز سلمان اور 25 فیصد حمزہ کے پاس ہیں، العربیہ شوگر مل سے متعلق دستاویزی ثبوت رپورٹ میں موجود ہیں، العربیہ شوگر مل کو کچی پرچی پر گنا بیچا جاتا تھا، العربیہ شوگرمل میں 1.3ارب کا گنا نہیں دکھایا گیا،العربیہ شوگر مل نے 18-2017ء میں کسانوں کو سوا ارب روپے کی کم ادائیگی کی،اس چینی پر ایک ٹکا ٹیکس بھی نہیں دیا گیا اور پھر یہی چینی بلیک مارکیٹ میں فروخت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف خادم اعلی پنجاب کے تھے پر تجوریاں اپنے خاندان کی بھر رہے تھے، شہباز شریف نے سپیشل برانچ کو پروکیور منٹ قیمت کی رپورٹ بنانے کا کہا۔رپورٹ دی گئی اوسطا ً149 روپے سپورٹ پرائس دی جاتی ہے، شہباز شریف کے علم میں تھا کہ ان کے بیٹے کی مل گنے کی قیمت کسان کو کم دے رہی ہے۔رپورٹ میں 9 شوگر ملوں میں ایک ہی قسم کی پریکٹس کی نشاندہی کی گئی، تمام شوگر ملوں کا آڈٹ ہونا بہت لازمی ہے، اگر شوگرملوں کی صرف ٹیکس چوری کو دیکھ لیں تو اربوں کی ریکوری ہوسکتی ہے۔معاون خصوصی برائے احتساب کا کہنا تھا کہ کیسز منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی ذمہ داری ہے، سپورٹ کی فراہمی حکومت کاکام ہے، اب شہباز شریف کے خلاف ٹی ٹی کیسز میں ریفرنس فائل ہونے جارہا ہیجس کے خوف سے انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔شہباز شریف کے لیے بھاگنے کے تمام راستے بند ہیں، شاید وہ لندن بھی نہ جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ریگولیٹری اقدامات کیلئے جائیں گے اور ایسا میکینزم بنائیں گے کہ چینی کی قیمت کم ہو اور نرخ برقرار رہے،کمیشن کی سفارشات کے مطابق کریمینل انوسٹی گیشن اورکیسز بھی آگے بڑھیں گے۔انہوںنے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ کسی معاملے پر انکوائری کمیشن بنایا گیا اور کم مدت میں اس کی رپورٹ بنی اور عوام کے سامنے بھی پیش کی گئی، ماضی میں ایسا کون سا کمیشن بنا ہے جس میں وزرا ء پیش ہوئے ہوں۔شاہد خاقان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کمیشن میں نالائق لوگ ہیں، لگتا ہے ملک میں صرف شاہد خاقان لائق ہیں جو اپنے مالک کے ساتھ وفادارہیں، اگر وہ کمیشن کی رپورٹ پڑھ لیتے تو یہ باتیں نہیں کرتے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹیشن کا آغاز مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہوا،خواجہ سلمان رفیق
پنجاب میں 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کاامکان ہے ،ترجمان پی ڈی ایم اے
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
حکومت دعوئوں کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے ‘ سنی علما کونسل
حکمرانوں نے ملک کوآئی ایم ایف کی کا لو نی بنا دیا ہے ‘ جے یو آئی
حکومت سودی نظام کے خا تمے کیلئے اقدامات کرے‘ متحدہ علما کونسل
بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان موجود ہوں گے‘فرخ جاوید مون
لاہور ،مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق
بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، اب تک کی کارروائیں میں 74ہزار6سو21ملزمان گرفتار
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس(کل) ہو گی
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق