آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 16 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے
سعودی عرب پاکستان سے شدید ناراض ہے، اس صورتحال میں آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب مالی اعانت، کشمیر ایشو اور سفارتی تناؤ میں کمی کیلئے بڑا اہم ہے۔ میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 اگست 2020 12:57
(جاری ہے)
مزید برآں سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے بھی اپنے تبصرے میں کہا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاملات بگڑے ہیں، اس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات ہوئی، کچھ ملاقاتیں سعودی ایمبیسی میں بھی چل رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں ایک بات کی تھی، کہ پاکستانی شہری سعودی عرب میں کام کرتے ہیں، ان کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور سہولتیں دی جائیں، پاکستانیوں کا بھی ایسے خیال رکھا جائے جیسے دوسرے ممالک کے شہریوں کا رکھا جاتا ہے۔اسی طرح پاکستانی قیدیوں کو وہاں سے رہا کر کے پاکستان بھیج دیا جائے۔ اس موقع پر محمد بن سلمان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔صابر شاکر نے کہا کہ سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ کے لیے ہیں۔پاکستان نے سعودی عرب کو دشمن تو دور کی بات ،کبھی منفی لسٹ میں بھی نہیں رکھا۔سعودی عرب اور یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو تسلی رکھنی چاہیے کہ وزیراعظم اور جنرل باجوہ آواز اٹھاتے رہیں گے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات اصولی ہیں، پاکستان کو کچھ دکھ پہنچا ہے۔ سعودی عرب کو یقین نہیں تھا کہ وزیرخارجہ اس طرح کھل کر معاملات کو پبلک کردیں گے، پاکستا ن نے بھی مجبوری میں یہ بات کی،اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی بتا دیا، پاکستان اس پر قائم ہے۔ سعودی عرب کی خواہش ہے کہ اوآئی سی کے متوازی کوئی فورم نہ بنایا جائے۔پاکستان کا مئوقف ہے کہ اگر اوآئی سی کے ہوتے عرب لیگ بن سکتی ہے، اقوام متحدہ کے نیچے گلف کونسل بن سکتی ہے، تو پھر پاکستان یا دوسرے اسلامی ممالک کو کیوں حق نہیں کہ وہ بھی کوئی گروپ بنائے؟وزیرخارجہ نے جب بیان دیا تو ریاض میں سعودی ایمبیسی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی گفتگو کا ترجمہ کروایا گیا، پھر رابطے کیے گئے کہ اس گفتگو کا مقصد کیا ہے؟ اس حوالے سے بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔سعودی عرب کا ایک اہم ترین دورہ ہونا ہے، یہ اعلیٰ سطح کا دورہ ہے، یہ دورہ اسی صورت ہوگا جب دونوں ممالک کے درمیان معاملات ٹھنڈے ہوجائیں گے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار