پنجاب پولیس میں بھرتیاں نہ کرنے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعرات 13 اگست 2020 14:02

پنجاب پولیس میں بھرتیاں نہ کرنے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) پنجاب پولیس میں بھرتیاں نہ کرنے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی سے کانسٹیبل رینک کی21 ہزار 7 سو 67 سیٹیں خالی ہیں ،پنجاب پولیس کی جانب سے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کو رپورٹ بھیجی گئی ہے۔اس کے علاوہ ٹریفک وارڈن کی 1094 ، سب انسپکٹر کی1443 جبکہ کانسٹیبل کی 14 ہزار 350 اور ہیڈ کانسٹیبل کی 2 ہزار 42 سیٹیں خالی ہیں ۔لاہور کا سٹریٹ کرائم کراچی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گیاہے ۔نرواں سال اب تک 20 افراد ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئے جبکہ 35 زخمی کیے گئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں