ہائیکورٹ نے نواز شریف کے کزن کی شوگر ملز کی سیلز ٹیکس ریکوری کا معاملہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو بھجوا دی

جسٹس عائشہ اے ملک کی کمشنر ان لینڈ ریو نیو کو درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت

پیر 21 ستمبر 2020 19:35

ہائیکورٹ نے نواز شریف کے کزن کی شوگر ملز کی سیلز ٹیکس ریکوری کا معاملہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو بھجوا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے کزن کی شوگر ملز کی جانب سے سیلز ٹیکس ریکوری کے نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے معاملہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو بھجوا دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس پر سماعت کی ۔فاضل عدالت نے حکم دیا کہ وقاص شوگر ملز کا موقف سن کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو نے 13 کروڑ 98 لاکھ 19 ہزار 427 روپے کا سیلز ٹیکس ریکوری کا نوٹس بھجوایا ہے، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کا سیلز ٹیکس ریکوری کا نوٹس جنرل کلازز ایکٹ 1897 کی دفعہ 24 اے کی بھی خلاف ورزی ہے، ایف بی آر ریکوری نوٹسز کیخلاف اپیل زیر سماعت ہونے کے باوجود ہراساں کر رہا ہے، استدعا ہے کہ سیلز ٹیکس ریکوری نوٹس کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں