پرویزالٰہی نے اپوزیشن جماعتوں کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کا مشورہ دے دیا

حزب اختلاف اداروں کومتنازع بناکرمذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں بات چیت

Sajid Ali ساجد علی منگل 29 ستمبر 2020 16:10

پرویزالٰہی نے اپوزیشن جماعتوں کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کا مشورہ دے دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 ستمبر2020ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپوزیشن جماعتوں کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کا مشورہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کواپنےطرزعمل پرنظرثانی کی ضرورت ہے ، کیونکہ یہ وقت منفی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاداوراتفاق کا ہے ، جبکہ اپوزیشن اداروں کومتنازع بناکرمذموم مقاصدحاصل کرناچاہتی ہے ، جس کے لیے اپوزیشن کی جانب سے اے پی سی کا ناٹک ناکام رہا ، تاہم اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کومزیدسہولتیں فراہم کرنےکیلیےتحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ مل کرکام جاری رکھیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جبکہ اس موقع پر عوام کو ریلیف دینے کے کیے گئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کا اس موقع کہنا تھا کہ ہم سب پر اداروں کا احترام ضروری ہے ، کیونکہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے ، اتحادی جماعت سے ہمارے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں ۔ دوسری طرف حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے تشکیل دیے گئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے پہلا جلسہ 7 اکتوبر کو کوئٹہ میں رکھنے پرغور شروع کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والی پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی طرف سے7 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کی تجویز دی گئی ، تاہم جلسے کے لیے کی جانے والی تیاری کی وجہ سے ایک دو دن کی تاخیر کی جا سکتی ہے ، جبکہ جلسے کی حتمی تاریخ اور مقام کا اعلان تمام جماعتوں کو اعتماد میں لےکرکیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں