چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا پشاور دھماکے پر دلی رنج و غم کا اظہار

شہید طلباء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دشمن قوتیں کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گی

منگل 27 اکتوبر 2020 20:18

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا پشاور دھماکے پر دلی رنج و غم کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے پشاور کے مدرسے میں دھماکے سے طلباء کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی قائدین نے شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتیں کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گی، دھماکے میں شہید طلباء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں