ظلم رہے اور امن بھی ہو، کیا ممکن ہے تم ہی کہو؟ مریم نواز

کل سب رکاوٹیں توڑ کرانشاءاللّہ ملتان میں ملاقات ہوگی، کوئی عوام سے جنگ نہیں جیت سکتا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 29 نومبر 2020 21:54

ظلم رہے اور امن بھی ہو، کیا ممکن ہے تم ہی کہو؟ مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ظلم رہے اور امن بھی ہو، کیا ممکن ہے تم ہی کہو؟ کل سب رکاوٹیں توڑ کرانشاءاللّہ ملتان میں ملاقات ہوگی، کوئی عوام سے جنگ نہیں جیت سکتا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ڈی ایم ایک پرامن تحریک ہے جس کا مقصد حقیقی جمہوریت، ووٹ کی عزت، بنیادی حقوق کی بحالی اور مہنگائی سے چھٹکارا ہے، مگر سلیکٹڈ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے عوام سے جنگ پر آمادہ ہے تو جان لے کہ کوئی عوام سے جنگ نہیں جیت سکتا۔

کل سب رکاوٹیں توڑ کر انشاءاللّہ ملتان میں ملاقات ہو گی۔ مریم نواز نے کہا کہ جس طرح کراچی میں میرے کمرے میں حملہ ہوا آج پورے پنجاب میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

(جاری ہے)

نہتے لوگوں پر تشدد اور بےگناہوں کو گرفتار کیا گیا۔ ہم اس فسطائیت کے خلاف اب مزمت نہیں مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے شعر میں کہا کہ ظلم رہے اور امن بھی ہو، کیا ممکن ہے تم ہی کہو؟ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وباء کووڈ کے ہنگام پاکستان میں ہمیں جس مسئلے کا سامنا ہے وہ ایک ووٹ چور وزیراعظم جو نالائق ، نااہل اور کرپٹ ہے، جو عوام سے صرف جھوٹ بولتا ، فریب اور دھوکہ دیتا ہے، معیشت اور عوام کا روزگار تباہ وبرباد کرچکا ہے۔

سمجھتے ہیں کہ ڈرانا ، جیلوں میں ڈالنا ، منہ پہ ہاتھ پھیر کے دھمکی دینا ، گرفتار کرنا یہی وہ آخری حربہ ہے جس کے ذریعے وہ ہم پر سمجھوتے این آراو کیلئے دباؤ ڈال سکتے ہیں مگر ہر گز ایسا نہ ہوگا۔ ایک دن کی محنت کے بغیر اِن کو میسر “شاہانہ” طرزِ زندگی انکے اے ٹی ایم ، ۲۳ فارن فنڈنگ اکاؤنٹس ، آٹا چینی، گیس ، بجلی چوری کے ذرئیے لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کے ذریعے کمائی اور جمع کی گئی دولت کے تحفظ پر براہِ راست منحصر ہے۔

پارلیمان کا لاک ڈاون، اظہاررائے کا گلا گھونٹنے اورعوام کی زندگی اجیرن کرنے والا کس منہ سے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کی بات کرتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ چنانچہ اب جب ہم نے غریبوں کو بے سہارا / معیشت اور روزگار کو مکمل تباہ کرنے والے فسطائی سلیکٹڈ ٹولے کو گھر بھیجنا ہے تو آٹا چینی چور ڈھٹائی سے عوام کی جان نہ چھوڑنے پر بضد ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں