تھوڑا صبر کرو، ابھی بہت کچھ اوپن ہونے کو ہے، مریم نواز

آپ کو اب یاد آئی ہے اوپن سماعت کی؟ 7 سال سے پارٹی کا بانی رکن دہائی دے رہا ہے جبکہ تم تاخیری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہو۔ نائب صدر مسلم لیگ(ن) کا وزیراعظم عمران خان کے اوپن سماعت کے چیلنج پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 جنوری 2021 19:42

تھوڑا صبر کرو، ابھی بہت کچھ اوپن ہونے کو ہے، مریم نواز
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جنوری 2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے اوپن سماعت کے چیلنج پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تھوڑا صبر کرو، ابھی بہت کچھ اوپن ہونے کو ہے، آپ کو اب یاد آئی ہے اوپن سماعت کی؟ 7 سال سے پارٹی کا بانی رکن دہائی دے رہا ہے جبکہ تم تاخیری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہو۔ انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے چیلنج پر اپنے ردعمل میں کہا کہ 7 سال سے پارٹی کا بانی رکن دہائی دے رہا ہے۔

7 سال سے تم درخواستیں دے رہے ہو کہ کارروائی خفیہ رکھی جائے۔ 7 سال سے تم کاغذات پیش نہیں کر رہے۔ 7 سال سے تم تاخیری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہو۔ 7 سال سے تم وکیل تبدیل کر رہے ہو۔ 7 سال سے اپیل کر رہے ہوکہ الیکشن کمیشن کو اکاؤنٹس دیکھنے سے روکا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب یاد آئی ہے اوپن سماعت کی؟ تھوڑا صبر کرو، اب تو بہت کچھ اوپن ہونے کو ہے! اسی طرح فارن فنڈنگ کیس کے درخواستگزار بانی رکن پی ٹی آئی اکبر ایس بابر کانجی ٹی وی کے پروگرام میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 40 ہزار لوگوں کی تفصیلات جعلی ہیں، ہمارا کیس 2009ء سے 2013ء تک کی فنڈنگ اور اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلئے ہے، جبکہ پی ٹی آئی 2017 سے 2019ء کو شامل کررہی ہے۔

اس لیے سپریم کورٹ مجھے بلائے میں عدالت کوحقائق بتاؤں گا۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنماء چودھری منظور نے وزیراعظم عمران خان کا فارن فنڈنگ کی براہ راست کوریج کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ اور تمام کیسز کی تحقیقات لائیو کی جائیں، اب بیان یوٹرن نہیں بلکہ لائیو کوریج کے بیان پر قائم رہیں، مطالبہ کرتے ہیں کرپشن ریفرنسز کی انکوائری اور احتساب عدالتوں میں مقدمات کی سماعت بھی لائیو نشر کی جائے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز دورہ وزیرستان میں اپوزیشن کو چیلنج کیا تھا کہ میں چاہتا ہوں پتا چلے کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ کیسے ہوئی، دودھ اور دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے، فارن فنڈنگ میں ساری جماعتوں کے سربراہان کو بٹھا کر کیس سننا چاہیے۔ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن ہونی چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں