وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں بچے کے قتل کے واقعہ کانوٹس

جمعرات 29 جولائی 2021 19:31

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں بچے کے قتل کے واقعہ کانوٹس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں بچے کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ نے بچے کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملزمان کو قانو ن کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ مقتول بچے کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقتول بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے غمزدہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں