معصوم کشمیر یوں کی نسل کشی کر نے والی بھارتی افواج کو دہشتگرد قرار دینا چاہیے‘ چوہدری سرور

وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیر یوں کے سفیر بن کر پوری دنیا میں ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں‘ گورنر پنجاب

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 18:35

معصوم کشمیر یوں کی نسل کشی کر نے والی بھارتی افواج کو دہشتگرد قرار دینا چاہیے‘ چوہدری سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دنیا میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل میں ہے، اقوام متحدہ کو بے گناہ معصوم کشمیر یوں کی نسل کشی کر نے والی بھارتی افواج سمیت ان کی دیگر سیکورٹی فورسز کو دہشتگرد قرار دینا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیر یوں کے سفیر بن کر پوری دنیا میں ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،دنیا میں جہاں بھی جائوں کشمیر یوں کے لیے آواز بلند کر نا میری زندگی کا مشن ہے ۔

وہ اٹلی کے شہر بار گیموں میں ’’ایک شام کشمیر یوں کے نام‘‘کے عنوان سے منعقدہ تقر یب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقعہ پر ای یو پاک فر ینڈ شپ کے چیئر مین پرویز اقبال لوسر،فاروق ارشد،تحریک انصاف کے اوورسیز رکن چوہدری منظور احمد،میاں آفتاب احمداورقیصر کنگ بشیر بوسال سمیت دیگر بھی موجودبھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے جس کی آزاد ی کیلئے پاکستان ہر قر بانی دینے کو تیار ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان پوری دنیا میں کشمیر یوں کا بھر پور مقدمہ لڑ رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے دورہ یورپ کے دوران 25سے زائد اراکین یورپی پار لیمنٹ سے ملاقاتیں کیں ہیں ان کے سامنے بھی کشمیر یوں پر ہونیوالے بھارتی مظالم اور دہشت گردی کے حقائق رکھے ہیں اور سب پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوںپر ہونیوالے مظالم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کشمیر میں سب سے بڑی دہشت گردی اور مظالم کی انتہا کر رہا ہے اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اسوقت تک خطے میں امن کے قیام کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ۔ اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جب سے نر یندر مودی اقتدار میں آیا ہے پورے خطے میں امن کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ نر یندر مودی امن نہیں دہشت گردوں اور انکے سہولتوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کی کشمیر یوں پر ہونیوالے بھارتی مظالم پر خاموشی بھی کسی ظلم سے کم نہیں ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اوورسیز پاکستانیوں کو کشمیر یوں کے حقوق کے لیے دنیا میں بھر پور آواز بلند کر نے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ کشمیر یوں کی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ وقت ضرور آئیگا جبکہ کشمیر بنے گا پاکستان ۔

اُنہوں نے کہا کہ22کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور انکی آزادی کے لیے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ ای یو پاک فر ینڈ شپ کے چیئر مین پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ کشمیر ی جس بہادری اور جرات کیساتھ بھارتی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیاکی کوئی طاقت کشمیر یوں کے حوصلے کو شکست نہیں دے سکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ انشا اللہ وہ دن آنیوالا ہے جب کشمیر آزادہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں