افغانستان کو کسی بڑی تباہی سے بچانے اور انسانی جانوں کے تحفظ اور امن کیلئے دنیا کو افغانستان کے ساتھ کھڑا ہونے پڑ ے گا، امن کے بغیر افغانستا ن سمیت خطے میں ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، گورنر پنجاب کی چوہدری محمد سرور برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو

جمعرات 9 دسمبر 2021 17:58


لاہور۔9دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 09 دسمبر2021ء) :گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ افغانستان کو کسی بڑی تباہی سے بچانے اور انسانی جانوں کے تحفظ اور امن کیلئے دنیا کو افغانستان کے ساتھ کھڑا ہونے پڑ ے گا، امن کے بغیر افغانستا ن سمیت خطے میں ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

گور نر ہائوس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور دورہ بر طانیہ کے دوران بر طانوی سیکرٹری آف سٹیٹ ساجدجاوید ،وزیر برائے ٹیکنالوجی اینڈ لائف سائنسز لارڈ کمال،بر طانوی پار لیمنٹ کے مارک ایسٹوڈ،چیئرمین کنزرویٹو پارٹی اولیور ڈاڈن،لیبر پارٹی کے شیڈو منسٹر لارڈ رے کولن ،شیڈو ڈیفنس منسٹر ویرنن کاکور،ایم ای پی کنزرویٹو پارٹی لارڈ ڈینئیل حنان،ممبر ہا ئوس آف لارڈز تھامس میکلاگن میکوے سمیت دیگر سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ان ملاقاتوں میں گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے افغانستان میں امن وامان اور عوام کو درپیش مسائل سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بتایا اور مطالبہ کیا کہ افغانستان میں امن کے قیام اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بر طانیہ سمیت دیگر ممالک اپنا کردار ادا کریں۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے آج بھی پاکستان امن کیساتھ ہے کیونکہ امن کے بغیر افغانستا ن سمیت خطے میں ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا افغانستان کو نظر انداز کر نا صرف خطے ہی پوری دنیا کے لیے انتہائی خطر ناک ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا افغانستان پر توجہ دے اور ان کی زیادہ سے زیادہ مالی مدد کر نے کو بغیر کسی شرائط کے یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کمزور افغانستان کسی بھی صورت دنیا کے مفاد میں نہیں ہوگا کیونکہ اس سے وہاں انتشار پیدا ہو گا اور امن وامان کی صورتحال بھی بے قابو ہوسکتی ہے اس لیے بغیر کسی تاخیر کے افغانستان کے عوام کو صحت کی سہولتوں اور کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کر نا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس کے لیے پہلے بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور آئند ہ بھی ہم وہاں انسانیت کے تحفظ اور امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ چوہدری محمدسرورنے کہا کہ بھارت کشمیر یوں پر بدتر ین مظالم کر رہا ہے دنیا کو بھی بھارتی مظالم کا سخت نوٹس لینا چاہیے وہاں ایک ایک دن میں تین تین بے گناہ کشمیر یوں کو شہید کیا جارہا ہے اور انسانی حقوق نام کی وہاں کوئی چیز نہیں ۔

بر طانوی اراکین سے گفتگو میں گور نر پنجاب نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان اور بر طانیہ کے تعلقات میں ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوطی آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بر طانوی حکومت اور ان کے اداروں کا تعاون بھی خوش آمدید ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ مضبوط اور بہتر ین تعلقات کا خواہش مند ہے 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں