نیا پاکستان قومی صحت کارڈ موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے 2 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی

موبائل ایپ پنجاب آئی ٹی بورڈ نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کیلئے وضع کی

منگل 25 جنوری 2022 17:35

نیا پاکستان قومی صحت کارڈ موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے 2 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کیلئے وضع کردہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ایپ کے ذریعے صحت کارڈ کے حصول کیلئے پنجاب سے اب تک 2 لاکھ 7ہزار سے زائد افراد گھر بیٹھے اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ایپ میں شہریوں کیلئے صحت کارڈ سے متعلق اہم معلومات بشمول منتخب سرکاری و نجی ہسپتالوں  اور علاج کیلئے امراض کی فہرست اور اہلیت سے متعلق معلومات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)



اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے رجسٹریشن کروانے کی سہولت حاصل ہوئی۔ اب تک لاہور اور راولپنڈی کیلئے صحت کارڈ ایپ پر رجسٹریشن اوپن کی جا چکی ہے جبکہ بہاولپور کیلئے یکم فروری‘فیصل آباد کیلئے 9 فروری‘ ملتان کیلئے 22 فروری‘ گوجرانوالہ کیلئے 21 مارچ اور سرگودھا کے شہریوں کیلئے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا آغاز 31مارچ کو ہو گا۔  ایپ اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں کیلئے مفت دستیاب ہے۔ شہری ایپ کے ذریعے شکایات یا تجاویز ارسال کر سکتے ہیں اورعوامی آرا اور تصاویری گیلری بھی ایپ کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں