وزیراعلیٰ نے آئی جی سے ساہیوال میں زیادتی کے بعد لڑکی کے قتل کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، ملزمان کیخلاف کارروائی کی ہدایت

جمعرات 11 اگست 2022 23:05

وزیراعلیٰ نے آئی جی سے ساہیوال میں زیادتی کے بعد لڑکی کے قتل کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، ملزمان کیخلاف کارروائی کی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ساہیوال کے علاقے میں زیادتی کے بعد 15 سالہ لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ہدایت کی ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں