وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 16:54

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نوٹس پرذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹوں میںگرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نوز شریف کی ہدایت پر لیہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم ابرارکوگرفتار کیا۔ ملزم کی بچی کو ہسپتال سے ورغلا کر لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں