ای روزگار پروگرام کی آن لائن اور آن کیمپس کلاسز شروع

جمعرات 18 اپریل 2024 17:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2024ء) پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس کی جانب سے نوجوانوں کو باعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کیلئے ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے تحت نئے بیچ کیلئے آن لائن اور آن کیمپس کلاسز کا گزشہ روز آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

آن کیمپس ٹریننگ کیلئے درخواست دینے والے امیدوار اپنے مقرر کردہ سینٹرز میں کلاسز لے سکیں گے جبکہ آن لائن ٹریننگ کیلئے درخواست دہندہ کو ای میل کے ذریعے فیس بک گروپس اور زوم رجسٹریشن کے بارے میں تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔

ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے تحت پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے بے روزگار نوجوان 7 مختلف شعبوں بشمول ٹیکنیکل، کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ، کری ایٹو ڈیزائن، ای کامرس و دیگر میں 3 ماہ کی مفت تربیت حاصل کر سکیں گے ۔فی الوقت پنجاب کے 36 اضلاع میں 45 ای روزگار سینٹرز فعال ہیں اور اب تک 60 ہزار سے زائد طلباء تربیت مکمل کر کے انٹرنیٹ سے 8 ارب روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں، جن میں خواتین کی شرح 57 فیصد ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں