کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
صحافی کالونی فیزٹو کے حوالے سے کام جاری ہے ، جوبھی حقدار ہے اسے چھت ملے گی‘وزیر اطلاعات پنجاب
جمعرات 18 اپریل 2024 22:04
(جاری ہے)
عظمی زاہد بخاری نے صحافی کالونی میں درپیش مسائل کے حل کے لئے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ صحافی کالونی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پی جے ایف کا بورڈ آف گورنرز جلد تشکیل دیا جائے گا، صحافی کالونی کے انتقال کی بحالی کے لئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے رابطہ کیا گیا ہے اور ایس ایم بی آر انتقال کی بحالی کے لئے آئندہ چند روز میں اپنی مفصل رپورٹ پیش کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ صحافی کالونی میں ناجائز قابضین کے خلاف موثر حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے ، صحافیوں کے پلاٹوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پی جے ایچ ایف بورڈ کی تشکیل کے بعد ایف بلاک کے ترقیاتی کام بھی ترجیحی بنیادوں پرمکمل کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ صحافی کالونی کے کمرشل ایریا میں تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ بی بلاک کے پارکس کو سالانہ ترقیاتی منصوبے میں شامل کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحافی کالونی میں بجلی کے مسائل کے حل کے لئے لیسکو حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔انہوں نے صحافی کالونی میں صحافیوں کی کثیر تعداد میں رہائش کے باوجود پانی کی فراہمی میں کمی اور سیوریج کی مسنگ لائنزپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر ایم ڈی واسا سے فون پر بات کرتے ہوئے پانی کی سپلائی اور سیوریج کی مسنگ لائنز مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صحافی کالونی کے باہر مین روڈپر یوٹرن بنانے کی ہدایت بھی کی اور صحافی کالونی میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کو وزیراعلی کے سڑکوں کے تعمیراتی منصوبے میں شامل کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمی زاہد بخاری نے کہاکہ صحافی کالونی فیز ٹو کے حوالے سے کام جاری ہے ہمارے ہاں کوئی پسند ناپسند نہیں۔جو بھی حقدار ہے اسے چھت ملے گی اور صحافیوں کو جلد برابری کی بنیاد پر پلاٹ مہیاکئے جائیں گے۔ان کاکہناتھاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صحافی دوست ہیں اور وہ وزیراعلی کی ٹیم ممبر اور وزیراطلاعات ہونے کی حیثیت سے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی۔انہوں نے صحافی کالونی میں قائم تنورکابھی دورہ کیا اور تنور پر حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر روٹی ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہاکہ عظمی زاہد بخاری ہماری صحافی برادری کا حصہ ہیں، امید ہے موجودہ حکومت صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔صوبائی وزیراطلاعات کے صحافی کالونی کے دورے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرانے پر صدرارشد انصاری نے ان کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صحافی کیخلاف مقدمہ اوردھمکیاں دینے کی شدید مذمت
ظلم کے خلاف احتجاج کسانوں کا جمہوری حق ہی: عبدالعزیز عابد
ریلویز پولیس نے گمشدہ پرس ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا
لاہور : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی،50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی کا یوم مزدور کے موقع پر خصوصی پیغام
مسجد اقصیٰ کے امام فرزند میمون اسد تمیمی کی قیادت میںفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اقصیٰ ریلی کا ..
قائمقام چیئرمین لیسکو سردار علی ایازصادق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
وزیراعلیٰ نے ایک ہی دن میں لاہور کے بعد بہاولپور میں فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
پنجاب بھر میں 1195 ٹریفک حادثات میں 02 افراد جاں بحق،1260 زخمی ہوئے
معذور کانکنوں کی ماہانہ امداد کو ای او بی آئی کی ماہانہ پنشن کے برابر کر رہے ہیں‘ سردار شیر علی گورچانی
مزدوروں کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑیں گے‘صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان