ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر صوبہ بھر میں روڈ سیفٹی ویک منایا جا رہا ہے، ترجمان

صوبے میں70 سے زائد ایجوکیشن ٹیمیں کام کر رہی ہیں ،قوانین کی بیداری کا مقصد منظم ٹریفک کا حصول ہے،ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ

منگل 30 اپریل 2024 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر صوبہ بھر میں روڈ سیفٹی ویک منایا جا رہا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور نے بھی گزشتہ روز مال روڈ پر روڈ سیفٹی ویک کا آغاز کیا،ملتان، گجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد میں بھی سٹی ٹریفک پولیس نے روڈ سیفٹی ویک کا آغاز کر دیا ، سی ٹی او گوجرانوالہ اور سی ٹی لاہور نے سکول کے بچوں کے ساتھ روڈ سیفٹی ویک کا آغاز کیا۔

ترجمان کے مطابق تمام اضلاح اور تحصیلوں میں بھی درسگاہوں سے مل کر روڈ سیفٹی ویک ک آغاز کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فارن بیگ نے کہا ہے کہ ٹریفک کے نظم و ضبط سے مہذب معاشرے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے،روڈ سیفٹی ویک کا مقصد شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں،روڈ سیفٹی مہم سے حادثات میں نمایاں کمی لانے کے ساتھ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مرزا فاران بیگ نے کہا کہ صوبہ بھر میں 70 سے زائد ایجوکیشن ٹیمیں روڈ سیفٹی کے لیے کام کر رہی ہیں ،شہریوں میں ٹریفک قوانین کی بیداری کا مقصد منظم ٹریفک کا حصول ہے،پنجاب بھر میں کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاروائی کا عمل تیز کیا جا چکا ہے،شہری ٹریفک پولیس کی ان لائن لائسنسنگ سہولیات کا فائدہ اٹھائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں