میچز کی ٹکٹوں میں فراڈ کا معاملہ، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں

ٹکٹوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ، فروخت میں کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی ہے

منگل 30 اپریل 2024 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان سپر لیگ اور انٹرنیشنل میچز کی ٹکٹوں میں مبینہ گھپلوں کے معاملے پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو شکایت ملی تھی کہ پی سی بی میں کروڑوں روپے مالیت کا فراڈ ٹکٹوں کی مد میں کیا گیا، ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نے ماوش عمر نامی آفیسر کو طلب کرکے اس کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کا سارا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، ٹکٹوں کی فروخت میں کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی ہے، اس حوالے سے جلد پی سی بی کے مزید افسران کو طلب کیا جائے گا۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں