محکمہ موسمیات کی منگل سے جمعرات کے دوران لاہور ، فیصل آباد ، ملتان ، سرگودھا ، کراچی ،ڈی آئی خان سمیت خیبرپختونخوا ہ میں اکثر مقامات پر جبکہ منگل سے جمعہ کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی

اتوار 21 اپریل 2019 11:30

محکمہ موسمیات کی منگل سے جمعرات کے دوران لاہور ، فیصل آباد ، ملتان ، سرگودھا ، کراچی ،ڈی آئی خان سمیت خیبرپختونخوا ہ میں اکثر مقامات پر جبکہ منگل سے جمعہ کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) محکمہ موسمیات نے منگل سے جمعرات کے دوران لاہور ، فیصل آباد ، ملتان ، سرگودھا ، کراچی ،ڈی آئی خان سمیت خیبرپختونخوا ہ میں اکثر مقامات پر جبکہ منگل سے جمعہ کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی ہے، اس دوران بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل سے جمعرات کے دوران بالائی پنجاب بشمول راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد ،شمال مشرقی بلوچستان بشمول کوئٹہ، ژوب، قلات، نصیرآباد اور سبی ڈویثزن میں کہیں کہیں جبکہ بدھ سے جمعرات کے دوران بالائی وسطی پنجاب، ملتان، ڈی جی خان،ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر تیزگردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں چند مقامات پر زالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اتوار کے روز لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں گرم رہا۔ تاہم کوہاٹ ڈویژن، کشمیر اور اس ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج (سوموار کے روز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں گرم رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،تاہم مالاکنڈ ،کوہاٹ ڈویژن،خانیوال،لیہ اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ کے علاقوں چترال میں 8، میر کھانی4، پارہ چنار 3، دیر،دروش1، پنجاب کے لیہ 2 اور خانیوال میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد، شہید بینظیرآباد42، مٹھی، سکھر، روہڑی، دادو، سکرنڈ اور موہنجوداڑو اور سکھر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ کم سے کم درجہ حرارت صوبائی دارالحکومت لاہور میں 34، فیصل آباد 35 ، سرگودھا 34، ملتان 36، ڈی آئی خان 35، کراچی 33، کوئٹہ 29 اور پشاور میں 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں