حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی کی فلاح و بہبود ہے، صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحول

منگل 21 مئی 2019 17:35

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحول محمد رضوان نے کہاہی کہ حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی کی فلاح و بہبود ہے۔عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر برسراقتدار آئے ہیں اور عام آدمی کی حالت کو بدلیں گے۔ماضی میں عام آدمی کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے، کوئی اور ایجنڈا نہیں۔

ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر نے اپنے دفتر میںڈسکہ سے آئے ہوئے پی ٹی آئی ورکرزکے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد رضوان نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میںعام آدمی کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ قومی وسائل اب صرف اور صرف عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری وسائل کے شفاف استعمال کو ہر سطح پر یقینی بنایا جارہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہاد کررہی ہے اور قوم اس مشن میں ہمارے ساتھ ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ معاشی صورتحال کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خراب معیشت کو درست کرنے کیلئے کام کررہی ہے ۔سا بق ا دوار میںمختلف محکموں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کوعوام کے سامنے لایا جائے گااور حکومت اپوزیشن کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا بھر پور مقابلہ کرے گی۔نئے پاکستان کی منزل میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں