متروکہ وقف املاک بورڈ کے زونل ایڈمنسٹریٹر ز و دیگر انتظامی افسران کا اجلاس

ٹرسٹ بورڈ کی آمدن و ریکوری کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر زور دیا گیا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے زونل ایڈمنسٹریٹر ز و دیگر انتظامی افسران کا چیئرمین ڈاکٹر عامراحمد کی زیر صدارت اجلاس ،ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن )روشنا فواد ،کنٹرولر آف اکائونٹس اختر خان چانڈیو،ثناء اللہ خان سمیت دیگر افسران کی شرکت ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ٹرسٹ بورڈ کی آمدن و ریکوری کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر زور دیا گیا ،اخراجات میں کمی اور زونل و ضلعی دفاتر کو بقایا جات اور کرایہ جات کی مد میں نادہندگان اور غیر قانونی قابضین کے خلاف بھر پور کاروائی کی ہدایات،چیئرمین بورڈ نے اس بات پر زور دیا کہ شکایا ت کے ازالے کے لیے وزیراعظم کے قائم کردہ سٹیزن پورٹل کو استعمال میں لایا جائے ۔

اجلاس میں سیکرٹری بورڈ طارق وزیر کے والد کی وفات پر انکی بلندی درجات کے لیے فاتح خوانی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں