ریاست نا اہل افراد کے ہاتھوں میں کھلونا بن چکی ہی: جاوید قصوری

وزیر اعظم کو قومی جذبات کی بجائے یورپین یونین کی ساتھ تعلقات زیادہ عزیز ہیں ٓاسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں بزدل اور مغرب سے مرعوب افراد بر سر اقتدار ہیں

منگل 20 اپریل 2021 19:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا خطاب انتہائی مایوس کن تھا۔ یوں محسوس ہوتا تھا کہ جیسے عمران خان پاکستان کے نہیں بلکہ فرانس کے وزیر اعظم ہیں۔ انہیں ملک و قوم کے مفادات اور جذبات کی بجائے پوری یورپی یونین سے تعلقات عزیز ہیں۔ بحیثیت مسلمان جہاں پر بھی توہین رسالت کی بات آئے گی، ہم اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کے لیے دریغ نہیں کریںگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم قوم کو بزدلی کا سبق پڑھا رہے ہیں پاکستان اسلام کے نام پر وجودمیں آیا اور لاکھوں افراد نے قربانیاں دے کر اس کو پایاتھا ۔

(جاری ہے)

کلمہ طیبہ اوراسلام کے نام پر دنیا کی تاریخ میں اتنی بڑی ہجرت کہیں نظر نہیں آتی۔ المیہ یہ ہے کہ آج مغرب سے مرعوب افراد اس کی مسندوں پر بیٹھے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کے اندر افراتفری اورانتشار کو ہوا د ی جارہی ہے ۔ ختم نبوت ہمارا ایمان کا بنیادی جزہے حکمرانوںکو جتنی جلدی یہ بات سمجھ میں آجا ئے ، اتنا ہی اچھا ہے ۔ پرتشدد واقعات ہر پا کستانی کے لیے باعث تشویش اورحکمرانوں کے لیے باعث شرم ہے ۔ جماعتوں پر پابندی لگانا حکومت کا کام نہیں۔ایک طرف تنظیم کو کالعدم قراردیاگیا اور دوسری طرف اس کے ساتھ مذاکرات کیے جارہے ہیں۔

ریاست نااہل افراد کے ہاتھوں میں کھلونا بن چکی ہے ۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومت ہو ش کے ناخن لے اورایسی پالیساں مرتب کی جائیں جوملک وقوم کے مفاد میں ہوں۔ ماضی میں سب حکمران ایسے آئے جنہوں نے قوم کو بزدلی کا سبق پڑھایا ، آج ان کا انجام سب کے سامنے ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں