پارلیمنٹ قوم کی حقیقی ترجمانی کرنے میں ناکام ہوگئی، امیرجماعت اسلامی
عوامی نمائندوں کو عوام کا احساس ہو تو اسمبلیاں میدان جنگ میں تبدیل نہ ہوں، سیاست سے اخلاقیات کب کی روانہ ہوچکی، سراج الحق وزیراعظم نے ایک بھی وعدہ پورا کیا ہے تو سامنے لائیں،بے روزگاری کا طوفان بے قابو اور مہنگائی نے لوگوں کو بدحال کردیا، عوامی وفود سے گفتگو
بدھ 16 جون 2021 23:50
(جاری ہے)
حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے ورنہ سڑکوں پر آئیں گے۔ پی ٹی آئی کی خارجہ پالیسی کمزور ی اور بے بسی کا نشان بن کر رہ گئی۔
پھر کہتاہوں کشمیر پر سودے بازی کا مقابلہ کریں گے۔ اجتماعی اور انفرادی طور پر رجوع الی اللہ کرنے کی ضرورت ہے۔ لوگ سیرت نبوی کا مطالعہ اور اس کی پیروی کریں۔ مشکلات کے بعد آسانی کے دروازے کھلتے ہیں۔ یقین سے کہتاہوں پاکستان کی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔ جماعت اسلامی عوام کی مدد سے ملک میں نظام مصطفی لائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہاکہ بائیس کروڑ عوام میں سے نوے فیصد سے زیادہ کے لیے آئے روز مشکلات اور پریشانیاں بڑھ رہی ہیں۔ ملک کے ریسورسز پر قابض دو تین فیصد طبقہ نے عوام کے وسائل ہڑپ کر رکھے ہیں۔ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں سے جان چھڑائے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تینوں نام نہاد بڑی سیاسی جماعتیں سرمایہ داروں اور فیوڈل لارڈزکے کلب ہیں۔پی ٹی آئی نے تبدیلی کے بلند و بانگ دعوے کیے مگر ان میں سے ایک بھی پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا۔ تین سال گزارنے کے بعد پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز کی اکثریت بھی یہ بات کہنے پر مجبور ہے کہ الیکشن میں ان سے غلطی ہوئی۔ پی ٹی آئی نے حکومت بنانے کے بعد نہ صرف سابقہ ادوار کے تسلسل کو برقرار رکھا بلکہ بعض معاملات میں نااہلی کے پرانے ریکارڈ بھی توڑ دیے۔ اس وقت عوام تاریخی مہنگائی کی زد میں ہیں۔ نوجوان مستقبل سے مایوس نظر آرہے ہیں۔ تاجر چھوٹے کاروباری حضرات بھی پریشان ہیں اور سرکاری ملازمین بھی حالات کے تھپیڑوں کی زد میں ہیں۔ وزیراعظم کے ارد گرد وزیروں اور مشیروں کی فوج ظفر موج ہے جن کا کام اسمبلیوں اور ٹی وی سکرینوں پر ہلڑ بازی اورلفظی گو لا باری کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل اور پریشانیوں کے حل کے لیے حقیقی معنوں میں مدینہ کی ریاست قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے مدینہ کی ریاست کے نام پر عوام سے بڑا دھوکہ کیا جس کا جواب انہیں دینا پڑے گا۔سراج الحق نے کہاکہ اسلام نے معیشت ، عدالت ، صنعت و حرفت ، زراعت اور سماجی زندگی کے تمام پہلو?ں پر رہنمائی فرمائی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں وہ نظام لاگو ہو ،جس کی خاطر اس ملک کا قیام عمل میں آیا تھا۔ جماعت اسلامی ہی حقیقی معنوں میں ملک میں پائیدار اسلامی جمہوری نظام لے کر آئے گی۔ اقتدار میں آکر انصاف لوگوں کی دہلیز پر پہنچائیں گے اور ملک کے تمام اداروں میں ریفارمز لائی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
‘تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو موسیقی کا رسیا بنانے کی سرگرمیاں اسلامی معاشرے میں ناقابل برداشت ہیں: ..
بحریہ یونیورسٹی، لاہور کیمپس کے طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا
خوبصورت مقامات کو ثقافتی و سیاحتی ڈپلومیسی کیلئے استعمال کرنا چاہیے ‘ سید مہدی شاہ
حکومت دعوئوں کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے : سنی علما کونسل
ک*لاہور: 9 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
ش*بیوہ خاتون پر رشتہ داروں کا تشدد، گھر سے باہر نکال دیا، بچے اغواء کر لئے
گ*امام مسجد اقصیٰ کے کے فرزندو رکن فلسطینی پارلیمنٹ 28 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے
پاکستان میں عوام بہت تیزی سے گردوں اور جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے
مسلم لیگ لیبرونگ آفس میں چوہدری شافع حسین کی سالگرہ کیک کاٹنے کی تقریب
حکومت سودی نظام کے خا تمے کیلئے اقدامات کری:متحدہ علما کونسل
ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کا پاکستان آگہی پروگرام
حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائے : مولانا زاہد محمود قاسمی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب