نہ زرداری آئیگا نہ نواز، حکومت پا نچ سا لہ مدت پوری کرے گی، ڈاکٹر شاہد صد یق

پی ٹی آئی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہم آئین و قانون کے محافظ اور اس پر عملدر آمد کے پابند ہیں

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نہ زرداری آئیگا نہ نواز، حکومت پا نچ سا لہ مدت پوری کرے گی، پی ٹی آئی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہم آئین و قانون کے محافظ اور اس پر عملدر آمد کے پابند ہیں، ملک کے اربوں کھربوں لوٹنے والے سیاستدان جمہوری حقوق کے نام پر عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ کرپٹ سیاسی قبضہ مافیا اپوزیشن کا اصل چہرہ قوم نے دیکھ لیاملک اور حکومت کیخلاف انکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیر اعظم عمران خان نے چھ دہائیوں کے بعد ڈیمز کی تعمیر اور قومی پیداوار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ زراعت، انڈسٹری ، کاروبار و دیگر تمام شعبوں میں ترقی ہونے سے ملک خودمختاری اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہو سکے اور ان منصوبوں کے ثمرات سے موجودہ اور آنے والی نسلیں فیض یاب ہو سکیں وگرنہ تو سابقہ حکمرانوں نے کرپشن، کِک بیکس اور ذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے آئی پی پیز اور اورنج لائن ٹرین جیسے نمائشی اور مہنگے ترین منصوبے شروع کئے جو سفید ہاتھی کا روپ دھار کر قومی وسائل کو ڈکار رہے ہیں اور مہنگی بجلی مہنگائی میں اضافہ اور ملکی مصنوعات کی ایکسپورٹ کو متاثر کر رہی ہے اور ان بدترین مسائل کے ذمہ داران سابق حکمران اب اپوزیشن میں بیٹھ کر وزیر اعظم عمران خان اور انکی معاشی ٹیم پر تنقید اور سازشیں کر رہے ہیں جس کی پوری قوم شدید مذمت کر تی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ اداروں کو فعال کرنا حکومتی ذمہ داری ہے جسے انتقامی سیاست کا نام دیکر کرپٹ اپوزیشن رہنما عوامی ہمدردی حاصل نہیں کرسکتے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں