پنجاب اسمبلی کے باہر مسلم لیگ(ن) کا مہنگائی کیخلاف احتجاج،لیگی ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت

‘لیگی کارکنوں کے ’’چینی چوروں‘‘اور ’’آٹا چوروں جان چھوڑو‘‘کے نعرے، لیگی خواتین نے ہاتھوں میں ہانڈی اور ڈوئی اٹھاکر احتجاج کیا مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے اور پاکستان کا وزیراعظم ایک اب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کی منتیں کررہا ہے، عظمیٰ بخاری

منگل 26 اکتوبر 2021 22:59

پنجاب اسمبلی کے باہر مسلم لیگ(ن) کا مہنگائی کیخلاف احتجاج،لیگی ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2021ء) پنجاب اسمبلی کے باہر مسلم لیگ(ن) مہنگائی کیخلاف احتجاج،احتجاجی مظاہرے میں لیگی ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت،لیگی کارکنوں کے ’’چینی چوروں‘‘اور ’’آٹا چوروں جان چھوڑو‘‘کے نعرے،جبکہ لیگی خواتین نے ہاتھوں میں ہانڈی اور ڈوئی اٹھاکر احتجاج کیا،لیگی کارکنوں نے ہاتھوں میں مہنگائی کے نعروں والے پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے،احتجاج میں مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری ،حناپرویز بٹ،سمیرا کومل،سنبل ملک اور طارق گل کی شرکت،مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے اور پاکستان کا وزیراعظم ایک اب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کی منتیں کررہا ہے۔

حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر ملک چلارہی ہے۔

(جاری ہے)

عوام کے استعمال کی اشیاء پر سبسڈی دینا تو دور کی بات ہے انہوں نے کھانے پینے والی ہر چیز پر 12سے 17فیصد تک ٹیکس بڑھادیا ہے۔مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں تاریخ کی کم ترین سطح پر تھی۔آج پاکستان میں مہنگائی کی شرح 14فیصد سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرکے بجلی اور گیس کی قیمتیں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ کرنا حکومت کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔بجلی،گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست ہر چیز پر پڑتا ہے۔ڈالر نے آج 175سے بھی اوپر چلا گیا ہے۔اسحاق ڈار پر منصوعی طریقے سے ڈالر کنٹرول کرنے کے الزامات لگائے جاتے تھے لیکن آج ڈالر ایسے اوپر جارہا ہے جیسے عمران خان کی اے ٹی ایمز کا بینک بیلنس بڑھ رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں