الزامات کی سیاست تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے ‘ سلیم ر ضا

شریف خاندان کیخلاف سازشوں میں حکومتی وسائل کو استعمال کیا جارہا ہے‘ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی

منگل 30 نومبر 2021 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ الزامات کی سیاست تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکاہے،(ن) لیگ کی قیا دت پرالزام لگانے والے تین سا لو ں میں ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکے،شریف خاندان کے خلاف سازشوں میں حکومتی وسائل کو استعمال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت 500ارب روپے کے مزید ٹیکسز کا بوجھ پاکستانی عوام پر ڈالنا چاہتی ہے جس سے بجلی گیس پٹرول سمیت دیگر اشیا مزید مہنگی ہوں گی۔ آئی ایم ایف کی ایما ء پر عوام کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے، عوام کو ضروریات زندگی کی بنیادی اشیا ء کیلئے گھنٹوں قطاروں میں کھڑا ہو نا پڑرہا ہے جو حکمرانوں کیلئے باعث شرم ہونا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں