ٹ* سیشن عدالت لاہور میں ڈاکٹر شہباز گل کیخلاف ہتک عزت دعوی پر سماعت

ھ*عدالت نے آئندہ سماعت پر ترکش قونصلیٹ سے ٹرانسلیٹر مہیا کیے جانے کا جواب طلب کر لیا

منگل 25 جنوری 2022 19:40

) لاہور (آن لائن) سیشن عدالت لاہور میں وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کیخلاف ہتک عزت دعوی پر سماعت ہوئی عدالت نے آئندہ سماعت پر ترکش قونصلیٹ سے ٹرانسلیٹر مہیا کیے جانے کا جواب طلب کر لیا عدالت نے سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔ ترکش کمپنی کے مالک مدعی یمن کی جانب سے گلفام بٹ بطور وکیل پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

شہباز گل کی جانب سے اعظم ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے کیس پر سماعت کی درخواست گزار کے مطابق پلیٹ فارم ٹورازم کمپنی کی جانب سے ہتک عزت کا دعوی دائر کیا گیا تھا کمپنی البیراک گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے البیراک کمپنی پاکستان، صومالیہ اور دیگر ممالک میں کنسٹرکشن، ویسٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار کر رہی ہے ڈاکٹر شہباز گل نے نجی چینل کے پروگرام میں کمپنی کے متعلق جھوٹا اور بے بنیاد الزام عائد کیا تھا ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے میٹرو بس پراجیکٹ پر 3 اعشاریہ 68 ڈالر فی کلومیٹر کے حساب سے ٹھیکہ لینے کا الزام لگایا گیا ترک کمپنی شہباز گل نے 1 اعشاریہ 85 ڈالر فی کلو میٹر کے حساب سے سلمان شہباز کو پیسے دینے کا الزام عائد کیا شہباز گل نے لاہور میٹرو بس کے ٹھیکے سے آدھی رقم مسلسل سلمان شہباز کو دینے کا بھی جھوٹا الزام عائد کیا کمپنی کے کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں شہباز گل نے درخواستگزار کمپنی پر ثبوتوں کے بغیر کرپشن کا الزام لگایا، ترک کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ شہباز گل کے ٹی وی چینل پروگرام میں الزامات لگانے سے کمپنی کی ساکھ متاثر ہوئی شہباز گل نے پلیٹ فارم کمپنی کیخلاف سوشل میڈیا مہم بھی چلائی، ترکش کمپنی شہباز گل کے میڈیا اور سوشل میڈیا بیانات کے سبب کمپنی کو ملین ڈالرز کا نقصان ہوا عدالت سے استدعا ہے کہ شہباز گل کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 499 اور 500 کے تحت ہتک عزت کی کارروائی کی جائے کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگانے پر شہباز گل کو بھاری جرمانہ اور سزا سنائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں