qپنجاب بھر کے اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف بھی سراپا احتجاج

بدھ 11 اکتوبر 2023 05:45

mلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2023ء) مختلف مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف محکمہ تعلیم پنجاب سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف بھی سراپا احتجاج بن گیا جس کے نتیجہ میں انہوں نے سول سیکرٹریٹچوک میں احتجاجی دھرنا دے کر ٹریفک بند کر دی اور اعلان کیا ہے کہ ان کا احتجاجی دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا سول سیکرٹریٹ کے باہر دیے گئے احتجاجی دھرنے کے شرکاء نے اپنے مطالبات کی حمائت میں نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کی طرح انہیں بھی 15فیصد ڈیسپیرسی الائونس دیا جائے ۔

(جاری ہے)

لیو انکیشمنٹ میں کی جانے والی کٹوتی واپس لی جائے ۔تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کیا جائے انہوں نے اعلان کیا کہ ان کا احتجاجی دھرنا ان کے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں