ن) لیگ ملک و قوم کی ترقی کی ضامن جماعت ہے ‘ملک افضل کھوکھر

جمعہ 15 مارچ 2024 16:50

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت ملک کو مہنگا ئی اور بیروز گاری سے نجات کے لئے دن را ت محنت کررہی ہے ان شا ء اللہ بہت جلد ملک اپنے پا ئو ں پر کھڑا ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ (ن) لیگ ملک و قوم کی بہتری و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے،(ن) لیگ ملک و قوم کی ترقی کی ضامن جماعت ہے یہ عوام کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی کیونکہ مسلم لیگ (ن)کی سیاست کا مرکز ہمیشہ سے عوامی مسائل کا حل ہی رہا ہے ۔

نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف جلد مہنگائی کے جن کو قابو کر لیں گے۔ ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیئے تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ملک کو سر ی لنکا بنانے کی عمرانی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں