معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے سب کو متحدہوکر کام کرنا ہوگا‘ ملک افضل کھوکھر

بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف کا ویژن قابل تحسین ہے‘رکن قومی اسمبلی

جمعہ 22 مارچ 2024 15:33

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سربراہی میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مسائل ختم کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پر عزم ہیں ، معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے سب کو متحدہوکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے پارٹی دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ویژن قابل تحسین ہے، پاکستان کومعاشی بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لئے وزیر اعظم نے بہترین روڈ میپ پیش کیا، مہنگائی میں کمی اور غربت میں تخفیف معاشی روڈ میپ کا قابل تحسین حصہ ہے، زرعی شعبے میں کم لاگت زرعی مداخل سے زیادہ پیداوار کا حصول ہمارا ہدف ہے،معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے سب کو متحدہوکر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد بغیر کسی تاخیر کے صوبے اور عوام کی خدمت کا سلسلہ شروع کر دیا ،ہمارا چیلنج ہے کہ آئیں کارکردگی کے میدان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مقابلہ کریں کیونکہ ہم آپ کی طرح دھونس ، دھمکیوں اور پراپیگنڈے کے قائل نہیں ہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام اور ملک کا سوچتی ہے اور اس پر کاربند رہے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں