آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس، اہم ہدایات جاری

پولیس افسران آج سے شروع ہونے والے بورڈ امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کی بھرپور چیکنگ کریں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

بدھ 27 مارچ 2024 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ''تحفظ دہلیز تک'' کے سلوگن سے ورچوئل وویمن پولیس سٹیشنز کا آغاز کیا جا رہا ہے، اپ گریڈ وویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس سیفٹی ایپ، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کے ذریعے خواتین گھر بیٹھے پولیس کی مدد اور رسائی حاصل کر پائیں گی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ورچوئل وویمن پولیس سٹیشنز فرنٹ ڈیسک کے طور پر کام کریں گے، خواتین کو دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس افسران آج سے شروع ہونے والے بورڈ امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کی بھرپور چیکنگ کریں، امتحانات کے دوران نقل کا تدارک ہرصورت یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے حفاظتی انٹینا لگانے کی مہم تیز کی جائے، پتنگ اور ڈور کی تیاری، آن لائن فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کریں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ چینی سمیت تمام غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کو مزید سخت اور فول پروف بنایا جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ کچہ ایریاز میں ڈاکوؤں، شرپسند، دہشت گرد عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں،آئی جی پنجاب نے کہا کہ 15 اپریل سے پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے مذہبی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مارکیٹوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سمارٹ سیف سٹیز اتھارٹی فیز ون کے تحت متعلقہ اضلاع میں دی گئی ڈیڈ لائن میں مکمل کریں،آئی جی پنجاب نے آر پی اوز کو منشیات کے بڑے مگرمچھ پکڑنے اور سپلائی چین توڑنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔

ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، اے آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹیز، چیف ایڈمن افسر سیف سٹیز اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں