۵عید پر اسپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں ڈسکاؤنٹ پر غور کریں گی: چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ

جمعرات 28 مارچ 2024 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) عید پر اسپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں ڈسکاؤنٹ پر غور کریں گے، تنخواہوں میں تاخیر کا خاتمہ کر دیا ہے، گریجویٹی اور ۹ پینشن کی جلد دائیگی پر بھی توجہ دیں گے۔ زکریا ایکسپریس میں لگائی جانے والی پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار کو بہت پذیرائی ملی، اسے بہت جلد تیزگام اور ہزارہ ایکسپریس میں بھی لگا رہے ہیں۔

چھوٹے پلیٹ فارمز کو مرحلہ وار اپ گریڈ کر رہے ہیں، ٹرینوں کی بوگیوں پر ترتیب کے مطابق نمبر لگانے کی ہدایات کر دی ہیں، گرین لائن کے سٹاپس بڑھانے سے لمبی منزل کے مسافر تنگ ہوں گے، گرمیوں میں بعض ٹرینوں کی اے سی سلیپر کوچز میں اضافہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے فیس بک ای کچہری میں مسافروں کے سوالات اور مسائل سنتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عامر علی بلوچ نے کہا کہ دیگر ٹرینوں کو گرین لائن کی طرز پر اپگریڈ کرنے ھ*میں وقت لگے گا، کوچز کی اپگریڈیشن فنڈز کی دستیابی پر منحصر ہے۔ انہوں نے کراچی سرکلر ریلوے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ کے سی آر ار سندھ حکومت کا پراجیکٹ ہے، پوری دنیا میں اندرون شہر ریلوے شہری یا صوبائی حکومتیں ہی چلایا کرتی ہیں۔ سو کے سی آر بارے بھی فیصلہ صوبائی حکومت ہی کرے گی۔

چیف ایگزیکٹو افسر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، ہم قبضہ مافیا سے ایک ایک انچ واپس لیں گے۔ غوری ایکسپریس میں نجی سٹاف کے غیر مناسب رویے پر انکوئری کی ہدایت کر دی ہے۔ عامر بلوچ نے کہا کہ فنڈز کی دستیابی پر کوچز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مونا باؤ-تھر پارکر ٹرین کی بحالی ریلوے کا مینڈیٹ نہیں ہے، یہ فیصلہ وفاقی حکومت نے کرنا ہے۔

ٹی ایل اے کو مستقل کرنے کا فیصلہ حکومت پاکستان کی پالیسی کے تحت کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ ایپلیکیشن میں بہتری لا ئی جائے گی اور مسافروں کے رش کے پیشِ نظر عید کے پر مسرت موقع پر وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے بعض ٹرینوں میں ایکسٹرا کوچز بھی لگائیں گے۔ ای کچہری میں سات ہزار کمنٹس، سوالات، شکایات اور تجاویز موصول ہوئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں