سیدہ عائشہؓکا اسوئہ حسنہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے‘ متحدہ علما کونسل

آ ج کی خواتین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓکی تعلیمات کو اپنا کر معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں

جمعہ 29 مارچ 2024 14:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سیدہ عائشہؓکا اسوئہ حسنہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پیکرعزم و وفا ،ے مثال عالمہ ،فقیہیہ اور فاضلہ تھیں، آ ج کی خواتین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓکی تعلیمات کو اپنا کر معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے اپنی پوری زندگی عورتوں اور مردوں میں اسلام اور اسکے احکام و قوانین اور اسکے اخلاق و عادات کی تعلیم دینے میں صرف کر کے دین اسلام کیلئے بیش بہا خدمات انجام دیں۔

(جاری ہے)

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے صرف احادیث ہی روایت نہیں کیں بلکہ آپ رضی اللہ عنہا فقیہہ، مفسرہ اور مجتہدہ بھی تھیں۔

آپ کو مسلمان عورتوں میں سب سے بڑی فقیہہ جانا اور تسلیم کیا جاتا ہے۔ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا علم و حکمت کا بحر بیکراں تھیں،تمام امہات المومنین میں آپکو منفرد و ممتاز مقام حاصل تھا، بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فضائل و برکات کا جو خزانہ آپ رضی اللہ عنہا کے حصے میں آیا وہ کسی اور کے حصے میں نہ آیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں