پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف خصوصی مہم جاری

جمعہ 29 مارچ 2024 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے ، لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت قانون شکنوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ملزمان کے خلاف 49مقدمات درج، 44ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 987پتنگیں، 67چرخیاں برآمد کی گئیں ۔

(جاری ہے)

گذشتہ 32روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ کے ایکٹ کے تحت 3377 مقدمات درج کیے گئے ۔پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر سے 3505 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے 213868 پتنگیں اور 14581 چرخیاں برآمد کی گئیں ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزری افسران کو دھاتی ڈور و پتنگوں کے خلاف کریک ڈان کی خود نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دھاتی ڈور و پتنگوں سے بطور تفریح یا کاروبار منسلک ہونے والے قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کیا جائے، سول سوسائٹی اور شہریوں کے تعاون سے خطرناک کاروبار میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں