وزیر اعلی نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نوٹس پر ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر لیہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم ابرارکوگرفتار کیا۔ملزم نے بچی کو ہسپتال سے ورغلا کر لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔وزیراعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں