اسلام کے پہلے معرکہ بدر نے باطل کے ایوانوں میں زلزلہ طاری کردیاتھا: ہشام الٰہی ظہیر

جمعہ 29 مارچ 2024 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے کہا ہے کہ اسلام کے پہلے معرکہ بدر نے باطل کے ایوانوں میں زلزلہ طاری کردیاتھا جو جسے طاغوت آج تک نہیں بھلا سکا، 17 رمضان المبارک 2 ہجری کو اللہ کے رسول ﷺ کی زیر قیادت 313 جانثارانِ اسلام نے عددی لحاظ سے تین گنا بڑی اور بھرپوراسلحہ سے لیس مشرکین مکہ کی فوج کو میدان جنگ میں للکارا اور اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے جان کی بازی لگاتے ہوئے شجاعت اور بہادری کی عظیم تاریخ رقم کردی۔

اللہ تعالیٰ نے حق و باطل کے مابین اس عظیم معرکہ کو یوم الفرقان قرار دیا اور مسلمانوں کو عظیم فتح عطا فرمائی۔گذشتہ روز یوم بدر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ہشام الٰہی ظہیر سمیت دیگر مقررین نے مزید کہا کہ غزوہ بدر حق وباطل کے درمیان پہلا معرکہ تھا جس میں مسلمانوں کی تعداد انتہائی قلیل تھی مشرکین مکہ کا غرور تکبر خاک آلود ہوا۔

(جاری ہے)

جب رسول اللہ ﷺ نے مشرکین مکہ کے عقائد باطلہ کو بے نقاب کیا اور تو حیدو سنت کی فضاؤں کو بلند کیا تو پورا عالم عرب اور اسلام رسول اللہ ﷺ کے خلاف ہو گئے ،ان کا یکہنا تھا کہ ۔ علامہ ہشام الہٰی ظہیر کا مزید کہنا تھا آج عالم اسلام بڑے کرب حالات سے گزر رہا ہے۔مسلمان بہت بڑی تعداد میں ہونے کے باوجود بھی اللہ تبارک وتعالیٰ کی ذات گرامی پر توکل بھروسہ ایمان کامل رکھنے کی بجائے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔غزہ فلسطین میں اسرائیلی بر بریت میں دن بدن اضا فہ ہوتا چلا گیا ہے ، مسجد اقصیٰ اٴْمت مسلمہ کا قبلہ اول ہے لیکن افسوس عالمی برادری اس کے تحفظ دفاع کیلئے میدان عمل میں نکلنے کی بجائے بٴْت بنی ہوئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں