لیسکو کی نادہندگان کیخلاف مہم جاری،188ویں روز 7.82 ملین سے زائد کی وصولی کرلی،ترجمان

جمعہ 29 مارچ 2024 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے،ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں مہم کے 188 ویں روز 379 نا دہندگان سے7.82 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے،سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی73 نادہندگان سے 3.22 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی48 نادہندگان سے 1.10 ملین کی ریکوری کی گئی،اسی طرح سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی41 نادہندگان سے 0.88 ملین ،سپرنٹنڈنگ انجینئر سائووتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی19 ڈیفالٹرز سے 0.23 ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی28 نادہندگان سے 0.47 ملین ،سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی21نادہندگان سے 0.46 ملین ، سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی71 نادہندگان سے 0.35 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی89 نادہندگان سے 1.11 ملین کی ریکوری کی گئی جبکہ188 روز سے جاری مہم کے دوران 96095 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے، لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 14033 نادہندگان سے 409.62 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 12144 نادہندگان سے 651.07 ملین، سینٹرل سرکل میں 10753 نا دہندگان سے 369.79 ملین اور سائوتھ سرکل میں 5599 نادہندگان سے 156.56 ملین کی ریکوری کی گئی،اسی طرح ننکانہ سرکل میں 8363نادہندگان سے 226.62 ملین ، شیخوپورہ سرکل میں 18575 نادہندگان سے 383.90 ملین، اوکاڑہ سرکل میں 15504 نادہندگان سے 178.54 ملین اور قصور سرکل میں 18575 نا دہندگان سے 383.90 ملین کی ریکوری کی گئی،اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں