ف*128 ملازمین کو مستقل کرنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت و دیگران سے جواب طلب

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

5 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے گوجرانولہ سکینڈری سکول بورڈ کے 128 ملازمین کو مستقل کرنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت و دیگران سے جواب طلب کرلیا،درخواست گزاران کے وکیل محمد مسلم نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے 128 ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کیے،انتظامیہ نے عدالتی حکم کو یکسر نظر انداز کر دیا،بورڈ انتظامیہ نے عدالتی حکم کی بجائے من پسند افراد کو بھرتی کر کے مستقل کر دیا،عدالت بورڈ کی جانب سے مستقل کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دے،عدالت بورڈ میں آسامیوں پر قانون کے مطابق تعیناتیاں کرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں