م*ارشد ساہی کی نا اہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے عیدالفطر کے بعد تحریری جواب

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے این اے 111ننکانہ صاحب سے پی ٹی آئی کے ایم این اے ارشد ساہی کی نا اہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے عیدالفطر کے بعد تحریری جواب طلب کرلیا،عدالت نے ایم این اے کو بھی طلبی نوٹس جاری کر د یا،وکیل نے موقف اپنایا کہ ارشد شاہی نے ا?ر او کے سامنے غلط ڈیکلریشن دیا، ارشد ساہی نے گوشواروں میں حقائق چھپائے ،الیکشن ایکٹ کے تحت ارشد ساہی الیکشن لڑنے کے اہل نہیںرہے ،استدعا ہیعدالت ارشد ساہی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن پر عمل درا?مد معطل کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں