کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا اقدام عدالت میں چیلنج

ہفتہ 30 مارچ 2024 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) کسان کارڈ پر مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی تصویر لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست شہری مشکور حسین نے وکیل کی وساطت سے دائر کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، حکومت پنجاب اور نواز شریف کو فریق بنایا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پبلک فنڈز ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں ہو سکتے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت کو نواز شریف کی تصویر والے کسان کارڈ جاری کرنے سے روکے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے پر آنے والے اخراجات نواز شریف سے وصول کیے جائیں۔درخواست گزار نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ درخواست کے حتمی فیصلے تک کسان کارڈ کی پرنٹنگ روکنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں