اتحاد و اتفاق سے ہی پاکستان ترقی کرسکتاہے‘ ملک افضل کھوکھر

ہم سب قائد میاں محمد نواز شریف کے سپاہی اور ادنیٰ کارکن ہیں‘رکن قومی اسمبلی

بدھ 3 اپریل 2024 15:19

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے سینیٹ انتخابات میں کامیاب (ن) لیگ کے امیدوار وں کو مبارکباد دی دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو سپورٹ کرنے پرپارٹی اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید ہے کہ سینیٹرزملک کی ترقی اور جمہوریت کی سربلندی کے لئے لگن سے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شفاف الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے،جمہوری روایات کا عًلم بلند ہوا ہے۔ اتحاد و اتفاق سے ہی پاکستان ترقی کرسکتاہے۔ پنجاب میں کامیاب حکمت عملی کے ذریعے سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرایا۔ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ ہم سب قائد میاں محمد نواز شریف کے سپاہی اور ادنیٰ کارکن ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے۔ رب العزت کے کرم سے انشاء اللہ سینٹ انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی ، انشاء اللہ عوام کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں