بھٹو کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے ‘رانا جمیل منج

آج بھٹو کے نواسے بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں‘جنرل سیکرٹری

جمعہ 5 اپریل 2024 17:48

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ بھٹو کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے ، اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ بھٹو کے پیرو کار ان کے مشن کی تکمیل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کوقائد عوام ذوالفقار بھٹو کے فرمودات کے مطابق آگے بڑھائیں گے،ذوالفقار علی بھٹو نے سر زمین بے آئین کو متفقہ آئین کا تحفہ دیا،بانی پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم امہ کو اسلامی سربراہی کانفرنس کے پلیٹ فارم پر متحد کیا اورمحروم طبقات کو بولنے اوراقلیتوں کو دوھرے ووٹ کا حق دیا۔

رانا جمیل منج نے کہا کہ فخر ہے کہ آج بھٹو کے نواسے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔رانا جمیل منج نے کہا کہ بھٹو پھانسی چڑھ گئے لیکن آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا،ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ بھٹو کے پیرو کار ان کے مشن کی تکمیل کریں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بھٹو کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں