ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس کریک ڈائون تیزکردیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب

منگل 16 اپریل 2024 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس کریک ڈائون تیز کر دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ایک دن میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 324 چھاپے مارے،120 ایف آئی آرز درج ، 125 ملزمان گرفتار کئے ۔منگل کو جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 74 کلو چرس ، 2 کلو ہیروئن، 5 کلو افیون اور 1452 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں گذشتہ 50 دنوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 15 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے۔منشیات فروشوں کے خلاف 7167 مقدمات درج، 7625 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 4971 کلو چرس، 90 کلو ہیروئن ،215 کلو افیون، 26 کلو گرام آئس ، 97676 لٹر شراب بھی ملزمان کے قبضہ سے برآمد کی گئی ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ نوجوان نسل کو نشہ کی جانب راغب کرنے والے سفاک ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ سپلائی چین اور استعمال میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں