الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا

منگل 16 اپریل 2024 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پنجاب میں 21اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کنٹرول روم الیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے 24گھنٹے فعال رہے گا ،ٹیلی فون، ای میل اور دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق شہری اپنی شکایت درج کروانے کیلئے ان نمبرز042-99212209, 042-99212620 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں